اکثریت ڈیجیٹل

پٹرولیم مصنو عات میں ا ضا فہ ظا لمانہ اقدام ھے ۔سابق وز یر ظا ہر شاہ طورو

سیاسی صورتحال | 04 Apr 2026
4 اپریل
(دانیال شمس)سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے عوام دشمن فیصلہ قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک بار پھر غریب عوام پر مہنگائی کا بدترین بوجھ ڈال دیا ہے، جس سے پہلے ہی مشکلات کا شکار عوام کی زندگی مزید اجیرن ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافہ نہ صرف ٹرانسپورٹ بلکہ اشیائے خوردونوش سمیت ہر چیز کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنے گا، جس کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی، اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو حتی الامکان قابو میں رکھا گیا، جبکہ آج کی حکومت نے آتے ہی مہنگائی کے طوفان کھڑے کر دیے ہیں۔ ان کے مطابق عمران خان کے دور میں عالمی دباؤ کے باوجود عوام کو سہولت دینے کی پالیسی اپنائی گئی، جبکہ موجودہ حکمران صرف بوجھ عوام پر منتقل کر رہے ہیں۔

ظاہر شاہ طورو نے مزید کہا کہ نااہل حکمرانوں کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے بجائے صرف مہنگائی بڑھانے کے سوا کوئی مؤثر حکمت عملی موجود نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔