*دی بڑ ٹش سکول اف اکسفورڈ پار ہو تی کیمپس مردان میں سالانہ پر وقار تقریب کا انعقاد*
*گریجویشن ڈے اینڈ سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات 2026 کی پروقار تقریب منعقد ہو ئی*
تعلیمی ادارے میں گریجویشن ڈے اور سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات 2026 نہایت شاندار اور یادگار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں طلبہ و طالبات، والدین اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں ادارے کے ہونہار طلبہ کی شاندار کامیابیوں کو بھرپور انداز میں سراہا گیا، جس سے خوشی اور فخر کا ماحول دیکھنے میں آیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ریجنل ایڈمنسٹریٹر جناب شاہد اقبال تھے، جبکہ ادارے کے ڈائریکٹر جناب باچا نے بھی خصوصی شرکت کی۔ مہمانانِ گرامی کی آمد نے تقریب کو مزید باوقار بنا دیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے طلبہ کی محنت، اساتذہ کی لگن اور والدین کے تعاون کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کامیاب طلبہ کو مستقبل میں مزید محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔
تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد، شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ فارغ التحصیل طلبہ کو گریجویشن کی مبارکباد دی گئی۔ شرکاء نے طلبہ کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ خوبصورت تقریب اساتذہ کی انتھک محنت، طلبہ کی لگن اور والدین کے بھرپور تعاون کے بغیر ممکن نہ تھی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ادارہ آئندہ بھی معیاری تعلیم کی فراہمی اور طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
آخر میں تمام گریجویٹس اور انعام یافتہ طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کی گئی اور انہیں ادارے کا فخر قرار دیا گیا۔