📅 ہفتہ، 29-08-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تازہ ترین

ڈسٹرکٹ سیشن جج مردان کا دورہ ڈ سٹرکٹ جیل مردان۔معمولی نو عیت کے 37 قیدی رہا

🗓 28 Aug 2026
ڈسٹرکٹ سیشن جج مردان کا دورہ ڈ سٹرکٹ جیل مردان۔معمولی  نو عیت کے 37 قیدی رہا
*ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان کا سنٹرل جیل کا دورہ، 37 ملزمان کی رہائی کے احکامات*

مردان: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان جناب اشفاق تاج نے ہمراہ جناب حیات صاحب، سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ مردان مورخہ 28 اگست 2026ء کو سنٹرل جیل مردان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سول جج نے مختلف نوعیت کے مقدمات کی جیل کے اندر سماعت کی، جس کے نتیجے میں 37 ملزمان/قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

اس موقع پر فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان نے جیل کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا اور قیدیوں و حوالاتیوں سے ان کے مسائل کے بارے میں براہِ راست معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے جیل حکام کو قیدیوں کو درپیش مسائل کے فوری ازالے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قیدیوں کے لیے تیار کیے جانے والے کھانے کا بھی معائنہ کیا اور جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوں کو معیاری، صاف ستھری اور مناسب خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

فاضل جج نے جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں زیرِ علاج قیدیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ قیدیوں نے علاج معالجے اور طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جیل حکام نے بتایا کہ جیل کے ڈاکٹروں کے علاوہ ماہر ڈاکٹر بھی قیدیوں کے علاج و معالجے کے لیے باقاعدگی سے جیل کا دورہ کرتے ہیں۔
دورے کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل میں قائم فنی تربیتی مرکز کا بھی معائنہ کیا، جہاں قیدیوں کو مختلف ہنر سکھانے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ قیدیوں کے لیے قائم انڈسٹریل/چھوٹے کاروباری مراکز کا بھی دورہ کیا گیا۔
فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل انتظامیہ پر زور دیا کہ قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، بہتر خوراک، علاج معالجے اور اصلاحی و فنی تربیتی پروگراموں کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ قیدی رہائی کے بعد معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔